Jun 02, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبہ بھر میں پنجاب پولیس منظم گروہوں کیخلاف سر گرم عمل، جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں میں 7 گینگز کے 18 کارندے گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 80 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ 35 موٹر سائیکلیں، 20 موبائل فونز، 14 مویشی، 04 تولے سونا اور 20 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے 5 ماہ کے دوران 2522 گینگز کے 6167 کارندے گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے 837 کلاشنکوف، 17287 پسٹلز، 1530 رائفلز، 1632 بندوقیں، 251 ریوالورز اور 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں ؎ 7495 موٹر سائیکلیں، 488 گاڑیاں، 3315 موبائلز، 560 تولے سونا، 1581 مویشی اور 2 ارب روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
