May 31, 2025
ہاولنگر+ لاہور (این این آئی+ نامہ نگار) واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں تھانہ صدر کے چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ہوا۔ مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید، اور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او بہاولنگر کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************