May 31, 2025
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 01 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 78 ہزار سے زائد چالان جبکہ 15 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 05 ہزار 526 گاڑیوں کے چالان اور 519 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران 34 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 لاکھ 83 ہزار سے زائد چالان اور 03 ارب روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔
(روز نامہ انصاف)
********************
