May 31, 2025
لاہور(نامہ نگار) لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000 افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ نوسر بازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جائے۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ سمیت 284 پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************