پنجاب پولیس رحیم یار خان کا کچہ ایریا میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ ایریا میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان پولیس نے جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ آپریشن ڈی پی او رحیمیارخان عرفان سموں کی قیادت میں کیا گیا۔ پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔ پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ کچہ کریمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر586)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, May 31, 2025