یوم تکبیر ریلیوں‘ پروگرامزکیلئے بھرپور سکیورٹی‘3ہزار سے زائد پولیس افسروں ‘اہلکاروں کی ڈیوٹی

May 29, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم تکبیر کے موقع پر منعقد ریلیوں و دیگر پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔پنجاب پولیس نے یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ 100 سے زائد ریلیوں و دیگر پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم تکبیر کی ریلیوں اور دیگر پروگرامز کی سکیورٹی پر 3ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ پنجاب پولیس یوم تکبیر پر وطن کی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے عزم کو دہراتی ہے۔ پنجاب پولیس دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے اور اندرونی و بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ ملک کو دہشت گردوں، ملک دشمن اور شرپسند عناصر سے پاک رکھنے کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************