رواں سال58 ہزار 681 کومبنگ آپریشنز‘9612مشکوک افراد گرفتار

May 28, 2025

لاہور(نامہ نگار)رواں سال صوبہ بھر میں 58 ہزار 681 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 9612 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ سنگین جرائم میں ملوث 51 ہزار 268 اشتہاری، 21 ہزار 424 عدالتی مفرور اور 12 ہزار 507 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔جرائم پیشہ افراد سے 209 رائفلز، 1499 پسٹل، 168 بندوقیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران 278 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 404 زخمی اور 375 مجرمان گرفتار کئے گئے۔ مجرمان سے مقابلے کے نتیجہ میں 10 پولیس جوان شہید جبکہ 56 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کیخلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************