پولیو مہم ‘صوبہ بھر میں18 ہزار سے زائدپولیس افسروں ‘اہلکاروں کی ڈیوٹی

May 28, 2025

لاہور(نامہ نگار) پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ٹیموں اور ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ صوبہ بھر میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ 457 انسپکٹرز، 1013 سب انسپکٹرز، 1654 اے ایس آئیز اور 350 سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبلز پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔لاہور میں 1500 سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************