لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے ریسکیو15بلڈنگ پر خودکش حملے کے شہداء کی 16ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔لاہور پولیس کی گارڈنے انسپکٹر عبدالرؤف سلطان،کانسٹیبلان شکیل احمد،عمیر نذیر،نثار منشاء ،حافظ محمد ندیم اور محمد اکرم کی قبور پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، ان کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔27مئی 2009ء میں خود کش بمبار نے ہائی ایس کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے جانثاروں سے بھری پڑی ہے۔ لاہور پولیس کے342 افسران و اہلکار وں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کا مشن وطن کا تحفظ اورامن ہے جو انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔ پاکستان کے قیام، بقا اور سا لمیت میں لاکھوں شہدا ء اور غازیوں کا لہو شامل ہے۔ لاہور پولیس مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
