لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ کے تحت کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ کرائم کنٹرول، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور خدمت مراکز کی کارکردگی کے امور زیر غور آئے ایف آئی آرز کے اندراج، انویسٹی گیشن اور چالاننگ امور پر جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواتین اور کمزور طبقات کا تحفظ، انتظامی امور، سائلین کی داد رسی، سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے امور بھی زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر سائلین سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے۔ منشیات، ناجائز اسلحہ،آرگنائزڈ کرائم کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ مؤثر فیلڈ پٹرولنگ اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہوئے کرائم کنٹرول کیلئے مزید اقدامات کریں۔ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں، خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
