May 27, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی نصیر احمد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 04 اے ایس آئیز کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل فلک شیر کی درخواست پر آر او پی ایچ پی ڈی جی خان کو ریلیف کا حکم دیا۔کانسٹیبل محمد ابوبکر کی سرکاری رہائش کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************