لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی کارکردگی بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے ضلعی پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ وجود میں آئی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی کے دونوں ریجنز سمیت متعلقہ اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے مشترکہ آپریشن کے دوران بوسن گینگ کا خاتمہ کرنے پر سی سی ڈی مظفر گڑھ، راجن پور اور ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی، ضلعی پولیس کی موثر کوارڈینیشن اور کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، روڈ سیفٹی، شاہرات پر قانون کی عملداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ پی ایچ پی کو منسلک کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
