راجن پور پولیس کا کچے میں آپریشن‘ 2 مغوی بازیاب

May 26, 2025

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ سون میانی میں مغویوں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی۔ راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کے لئے اغوا کئے گئے 2 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************