لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد ذیشان فقیر کو بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے، اے ایس آئیز ارشد حسین، غلام فرید،مرحوم اے ایس آئی محمد شفیع کی بیوہ اور کانسٹیبل وسیم احمد کو بچوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس، ڈیٹا انٹری آپریٹر اظہار الحق اور کانسٹیبلز سجاد احمد کو بچوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس،اے ایس آئی محمد نوید، کانسٹیبل محمد فریاد، کانسٹیبل امیر حیدر اور سینٹری ورکر محمد ہارون کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************