لاہور(نامہ نگار) قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹین کے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فائنل میچ کے موقع پرملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی تھی کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی۔آئی جی پنجاب نے پر امن ماحول میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی گئی۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں روٹس اورسٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم اور قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی گئی۔ سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
