کچہ آپریشن 25 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو شاہنوازکوش گرفتار

May 25, 2025

لاھور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی ، 25 لاکھ روپے سرکی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا،گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے ، پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذر آتش کر دیا۔

(روز نامہ دنیا)

**********************