May 25, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی پر کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے 44 پولیس اتھلیٹس کو 20 لاکھ 25 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں اتھلیٹس کھلاڑی، کوچز اور منیجرز شامل ہیں۔ پولیس اتھلیٹس نے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 36 میڈلز حاصل کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ قومی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس اتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
