لاہور (کر ائم رپو رٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لئے۔ بازیاب کروائے گئے بچوں کو والدین کے حوالے کرنے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے معاشرتی ڈھانچے کی اصلاح کے لئے بچوں کو جنسی درندوں، جرم کی دنیا میں آنے سے بچانا اور مفید شہری بنانا ہو گا۔ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے۔
(روز نامہ پاکتستان)
***********************
