پی ایس ایل X فائنل کا سب سے بڑا ٹاکرہ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز فائنل میں مد مقابل ہوئے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی،
پی ایس ایل X فائنل کا سب سے بڑا ٹاکرہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرزکے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی۔ آئی جی پنجاب نے پر امن ماحول میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی گئی۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں روٹس اورا سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ ٹیموں کے روٹس،ا سٹیڈیم اور قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی گئی۔ اسٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کیے گئے۔ شہریوں کی آگاہی اورٹریفک روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر560)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
