آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم
لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد ذیشان فقیر کو بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔اے ایس آئیز ارشد حسین، غلام فرید،مرحوم اے ایس آئی محمد شفیع کی بیوہ اور کانسٹیبل وسیم احمد کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ڈیٹا انٹری آپریٹر اظہار الحق اور کانسٹیبلز سجاد احمد کو بچوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔اے ایس آئی محمد نوید، کانسٹیبل محمد فریاد، کانسٹیبل امیر حیدر اور سینٹری ورکر محمد ہارون کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر559)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************