پنجاب پولیس راجن پور کا کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن،02 مغوی بازیاب، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس راجن پور کا کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن،02 مغوی بازیاب، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی۔ راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کے لئے اغوا کیے گئے 02 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کروا لیا۔دوران آپریشن کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز سے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو شاباش دی۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر558)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 25, 2025