آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غازی سب انسپکٹر مقصود احمد کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی عطاء محمد کو علاج معالجے کیلئے 04 لاکھ 50 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ اے ایس آئی جاوید، کانسٹیبل ثمیر ریاض اور لیڈی کانسٹیبل ارشاد بیگم کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر عابد عزیز، سب انسپکٹر امجد علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد شہباز ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ شفقت حسین، لیڈی کانسٹیبل نبیہہ اختر، مرحوم کانسٹیبل علی نواز کی بیوہ، کارپورل شعیب نذیر، کانسٹیبلز محمد عمران، محمد رمضان اور ارشاد علی کو علاج معالجے کی مد میں 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر نصیر احمد، کانسٹیبلز محمد اکبر اور سلمان مسیح کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر556)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, May 24, 2025