پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 388 اشتہاری مجرمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 388 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 172 اور بی کیٹیگری کے 216 اشتہاری شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 157 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔ گرفتار عدالتی مفروروں میں اے کیٹیگری کے 63 اور بی کیٹیگری کے 94 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ دوران آپریشنز 64 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے گئے جن میں اے کیٹیگری کے 25 اور بی کیٹیگری کے 39 عادی مجرم شامل ہیں۔ اشتہاری مجرمان کے قبضہ سے 04 کلاشنکوف، 5 رائفلز، 68 پسٹلز، 10 بندوقیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر555)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
