سنٹرل پولیس آفس: پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی پر کیش انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب

سنٹرل پولیس آفس: پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی پر کیش انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 44 پولیس ایتھلیٹس کو 20 لاکھ 25 ہزار کیش انعامات، تعریفی اسناد دئیے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی پر کیش انعامات اور  تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے 44 پولیس ایتھلیٹس کو 20 لاکھ 25 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں اتھلیٹس کھلاڑی، کوچز اور مینیجرز شامل ہیں۔ پولیس ایتھلیٹس نے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 36 میڈلز حاصل کیے۔ میڈلز جیتنے والوں میں 05 خواتین پولیس ایتھلیٹنس بھی شامل ہیں۔ پولیس ایتھلیٹس نے 01 گولڈ، 14 سلور اور 21 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ پولیس کھلاڑیوں نے باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، رائفل شوٹنگ، ریسلنگ، تائی کوانڈو، تیر اندازی اور ووشو میں میڈلز جیتے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ قومی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر554)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, May 24, 2025