عید الاضحٰی کی آمد،صوبہ بھر میں مویشی منڈیاں سج گئیں، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل،لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000 افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000 افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں، غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ نوسر بازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جائے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ سمیت 284 پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیخوپورہ ریجن میں 26 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 200 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ ریجن میں 41 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں 15 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 250 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سرگودھا ریجن میں 24 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 افسران و اہلکار تعینات ہیں۔فیصل آباد میں 19 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ملتان میں 26 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 400 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ساہیوال میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بہاولپور میں 35 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 300 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ڈی جی خان میں 22 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر553)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, May 23, 2025