لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی نے اہلخانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی حوصلہ افزائی کی۔ کاشف مدنی کی بیٹی نایاب بتول نے فوڈ سائنسز میں ایم فل،رجاء بتول نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جبکہ چھوٹی بیٹی بشریٰ علی 9ویں جماعت کی طالبہ،حافظ قران اور کرافٹنگ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر کاشف مدنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف مدنی اور ان کی اہلیہ نے مشکل حالات کے باوجود بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے جدوجہد کی۔ کاشف مدنی کے تمام بچوں کیلئے پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالر شپ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔کاشف مدنی نے 1990ء میں بطور اسسٹنٹ محکمہ پولیس جوائن کیا۔کاشف مدنی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ پنجاب خدمات انجام دے رہے ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
