لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال ریجنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی حکام کو سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں۔سی سی ڈی بہترین انویسٹی گیشن ایجنسی،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری،چالاننگ اور سزا یقینی بنائے۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی آر اوز کو فوری طور پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آر او ساہیوال ساجد کھوکھر، آر او خانیوال، ڈی او ساہیوال اور ڈی او اوکاڑہ کو اچھی کارکردگی پر کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی اور ضلعی پولیس بہترین کوارڈینیشن،ٹاسکنگ اور کوششوں سے پنجاب کو جرائم سے پاک کریں۔سی سی ڈی کو دیئے گئے اہداف کے تحت کارکردگی کا جائزہ اور اکاؤنٹیبلٹی بھی کی جائیگی۔ اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال سمیت تمام دیہی علاقوں میں مویشی چوری کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی کیلئے نئے مالی سال کا بجٹ تشکیل اور گاڑیوں کی خریداری پائپ لائن میں ہے۔ فرنیچر اور فکسچرز کی خریداری کیلئے آر اوز کو فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
