اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی اہل خانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،
آئی جی پنجاب کی بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی حوصلہ افزائی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی نے اہل خانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی حوصلہ افزائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی بیٹی نایاب بتول نے فوڈ سائنسز میں ایم فل، رجاء بتول نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جبکہ چھوٹی بیٹی بشریٰ علی 9ویں جماعت کی طالبہ، حافظ قران اور کرافٹنگ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر کاشف مدنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف مدنی اور ان کی اہلیہ نے مشکل حالات کے باوجود بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے جدوجہد کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کاشف مدنی کے تمام بچوں کے لئے پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالر شپ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔کاشف مدنی نے 1990ء میں بطور اسسٹنٹ محکمہ پولیس جوائن کیا۔ کاشف مدنی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ پنجاب خدمات انجام دے رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر551)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 22, 2025