آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگا ہ کر تے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی ناصر محمود کو بیٹے کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبل ظہیر احمد کو بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل نقاش عابد کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔نائب قاصد محمد ظفر کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل مبشرعلی اور نائب قاصد محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر550)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 22, 2025