سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال ریجنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال ریجنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ملتان اور ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی حکام کو سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں۔سی سی ڈی بہترین انویسٹی گیشن ایجنسی، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، چالاننگ اور سزا یقینی بنائے۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی کے لئے نئے مالی سال کا بجٹ تشکیل اور گاڑیوں کی خریداری پائپ لائن میں ہے۔ فرنیچر اور فکسچرز کی خریداری کے لئے آر اوز کو فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی آر اوز کو فوری طور پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے آر او ساہیوال ساجد کھوکھر، آر او خانیوال، ڈی او ساہیوال اور ڈی او اوکاڑہ کو اچھی کارکردگی پر کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی اور ضلعی پولیس بہترین کوارڈینیشن، ٹاسکنگ اور کوششوں سے پنجاب کو جرائم سے پاک کریں۔سی سی ڈی کو دیئے گئے اہداف کے تحت کارکردگی کا جائزہ اور اکاوٹیبلٹی بھی کی جائے گی۔اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال سمیت تمام دیہی علاقوں میں مویشی چوری کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ڈی آئی جی سی سی ڈی عمر فاروق سلامت اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر549)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 22, 2025