آیڈیشنل آئی جی آپریشنز سے اہل تشیع کے وفد کی ملاقات

May 22, 2025

اہل تشیع کمیونٹی کے وفدنے سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ کمیونٹی کے علماء کرام، محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں، مجالس کے منتظمین، لائسنس ہولدڑز اور متولیان شامل تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران ملاقات محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ شیعہ کمیونٹی سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری فیملی ہیں۔شیعہ کمیونٹی اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے تعاون سے محرم الحرام پر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں گے۔عزاداری جلوسوں، مجالس کے اوقات کار، روٹس اور لاوڈ سپیکر کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

(روز نامہ نئی بات)

*********************