May 22, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے افسران کو شاباش دی۔انہوںنے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو سی سی ڈی کیلئے دفاتر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن موجود ہے۔لاہور پولیس کی طرف سے سی سی ڈی کو بہترین ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور لاجسٹکس فراہم کئے گئے ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
