لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے پرعزم، جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اے ایس آئی سہیل مصطفی کوطبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے، زخمی کانسٹیبل شہباز ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے،زخمی اے ایس آئی عامر صیام کو علاج کی مد میں 02 لاکھ روپے،زخمی اے ایس آئی نذیر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے،زخمی سب انسپکٹر عرفان مصطفی کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے، زخمی سب انسپکٹر عبدالقیوم، کانسٹیبلز دلاور علی اور قیصر عباس کو علاج کیلئے 50 ہزار روپے فی کس، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
********************
