آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی سیف اللہ کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر بلال ترین کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ٹریفک وارڈن علی شاہد کو بیوی کی میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ جونیئر کلرک علی عباس کو بیوی کے برین ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ عمران علی کی بیوہ اور کانسٹیبل نادر علی کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔کانسٹیبل عابد علی، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد سرور اور خاکروب محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 67 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر548)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, May 21, 2025