اہل تشیع کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات

اہل تشیع کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات
وفد میں شیعہ کمیونٹی کے علماء کرام، محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، لائسنس دار اور متولیان شامل،
اہل تشیع کمیونٹی کے وفدنے سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ کمیونٹی کے علماء کرام، محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں، مجالس کے منتظمین، لائسنس ہولدڑز اور متولیان شامل تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران ملاقات محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ شیعہ کمیونٹی سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری فیملی ہیں۔شیعہ کمیونٹی اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے تعاون سے محرم الحرام پر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں گے۔عزاداری جلوسوں، مجالس کے اوقات کار، روٹس اور لاوڈ سپیکر کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ پنجاب پولیس محرم الحرام سے قبل کمیونٹی رضاکاروں کی سکیورٹی ٹریننگ یقینی بنائے گی۔شیعہ کمیونٹی لیڈرز نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھرپور تعاون پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اہل تشیع رہنماؤں نے اضلاع کی امن کمیٹیوں کی تشکیل نو اور سکیورٹی انتظامات بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔ علامہ صبیح حیدر شیرازی، وقار الحسنین نقوی، جعفر علی شاہ، تاثیر شاہ، صفدر علی شاہ، منصور رضا شاہ، آغا عباس کاظمی،منتظر مہدی نقوی، شاہد عباس کاظمی، ذوالفقار نقوی، زوار شاہ، حماد رضا، علی مہدی اور زوار حیدر بھی وفد میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر547)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, May 21, 2025