سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسنن، عمر فاروق سلامت، ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان حیدر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمدنویداور سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ آر پی او، سی پی او فیصل آباد، متعلقہ ڈی پی اوز، آر او فیصل آباد اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے افسران کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو سی سی ڈی کے لئے دفاتر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن موجود ہے۔لاہور پولیس کی طرف سے سی سی ڈی کو بہترین ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور لاجسٹکس فراہم کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرمان، موٹر سائیکل چور گینگز کی گرفتاری،گم شدہ بچوں اور خواتین کی بازیابی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز عبدالرحیم شیرازی اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر545)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, May 21, 2025