لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کو فراہم کردہ وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ آئی جی نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ کریں گے ، پنجاب پولیس میں جلد ہی سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹورازم پولیس کا آغاز ہو گا۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ رانا محمد ایاز سلیم، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور ایس ایس پی سی سی ڈی منصور امان کی کارکردگی کو سرا ہا،آئی جی نے نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولی ساہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے ۔ پنجاب پو لیس نے رواں سال اب تک 14 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ۔ آئی جینے جنا ح ہسپتال لاہور میں ڈائیلسز سنٹر کے سٹاف میں ماہانہ بونس دینے کی تقریب میں شرکت کی۔
(روز نامہ جنگ)
*************************
