پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال اب تک 14 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 14 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 06 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 03 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ اسی طرح 01 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا جبکہ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 54 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ 17 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی،  1964 سے زائد نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی جبکہ 67 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی، 16ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ اسی طرح 11734 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 1334 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر543)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 20, 2025