پنجاب پولیس مظفر گڑھ کی بڑی کامیابی، علی پور کے کچہ کے علاقے سے ڈکیٹ گینگز کا صفایا کردیا گیا،
مظفرگڑھ پولیس نے 8ویں روز ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو بھی تباہ کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس مظفر گڑھ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے علی پور کے کچہ کے علاقے سے ڈکیٹ گینگز کا صفایا کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس نے 8ویں روز ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ مظفرگڑھ کے کچہ ایریا میں جاری پولیس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 02 خطرناک ڈکیت ہلاک اور 05 زخمی ہوئے۔ پولیس آپریشن کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان منج نے کی جبکہ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد عملی طور شامل رہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے براہ راست سارے آپریشن کی سپرویژن کی۔ جوائنٹ پولیس آپریشن میں ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو آگ لگا کر تباہ کیا گیا۔مظفرگڑھ کے کچہ ایریا کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی علی پور بخت نصر خان اور علی پور سرکل ایس ایچ اوز نے اپنی نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ بہادری سے خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ مظفرگڑھ کے کچہ ایریا میں پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ کے کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے کہا کہ کچہ ڈکیت گینگز کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہیگا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر542)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
