آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اے ایس آئی سہیل مصطفٰی کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل شہباز ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی عامر صیام کو علاج معالجے کی مد میں 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی نذیر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر عرفان مصطفٰی کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔زخمی سب انسپکٹر عبدالقیوم، کانسٹیبلز دلاور علی اور قیصر عباس کو علاج معالجے کیلئے 50 ہزار روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر541)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 20, 2025