دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے انچارج سپیشل آپریشنز سیل انسپکٹر خالد وریاہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا،

May 19, 2025

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی کی بناء پر ورلڈ پولیس سمٹ نے پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے انچارج  سپیشل آپریشنز سیل انسپکٹر خالد وریاہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ دبئی پولیس چیف نے سنگین جرائم می مطلوب مجرمان کی گرفتاری میں  اعلی کارکردگی پر انسپکٹر خالد وریاہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب اور دبئی پولیس کے درمیان بہترین کوارڈینیشن اور دو طرفہ باہمی تعاون موجود ہے۔ سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے یو اے ای و دیگر ممالک میں مفرور مجرمان کی گرفتاری میں پیشہ ورانہ مہارت پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ 

(روز نامہ خبریں)

**********************