پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے 21لاکھ روپے جاری

May 19, 2025

<p class="rtejustify" dir="rtl">لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم، جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ اے ڈی ریاض الحق کو مہلک مرض کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، اے ایس آئی غلام مرتضٰی کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے،جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد عرفان کو علاج کی مد میں 01 لاکھ 85 ہزار روپے، ڈی ایس پی محمد ادریس کو علاج کیلئے 01 لاکھ 75 ہزار روپے، کانسٹیبلز اشفاق احمد اور یاسر علی کو علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس،ریٹائرڈ ایس پی لیگل سید حسن محمود، جونیئر کلرک شاہد نذیر، ہیڈ کانسٹیبلز علی احمد اور غازی نصیر احمد کوکو علاج کی مد میں 01 لاکھ روپے فی کس، سب انسپکٹر ساجد خان، اے ایس آئی اظہر محمود، کانسٹیبلز وسیم جاوید اور سمیع اللہ کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔&nbsp;</p>

<p class="rtejustify" dir="rtl">(روز نامہ جنگ)</p>

<p class="rtecenter" dir="rtl">***********************</p>