لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی ہدایت پر پنجاب پولیس دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3375 ملزمان گرفتار کر کے 3301 مقدمات درج کئے گئے 04 لاکھ 46 ہزار 506 پتنگیں، 15 ہزار 888 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 3060 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1010 ملزمان گرفتار، 991 مقدمات درج، 24824 پتنگیں اور 1168 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان کو گرفتار کر کے 11866 مقدمات درج کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
