May 18, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس گینگز کیخلاف کارروائیوں میں مصروف عمل جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 122 ہتھیار اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل فونز، 05 مویشی اور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی جبکہ 321 اشتہاری، 149 عدالتی مفرور اور 68 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 04 زخمی اور 03 کو گرفتار کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
