May 17, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری، آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ شہید کانسٹیبل محمد طارق نے 2024ء میں کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
