پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی،

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی،

ورلڈ پولیس سمٹ کا پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی شاندار خدمات کا اعتراف،

دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے انچارج  سپیشل آپریشنز سیل انسپکٹر خالد وریاہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا،

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی کی بناء پر ورلڈ پولیس سمٹ نے پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے انچارج  سپیشل آپریشنز سیل انسپکٹر خالد وریاہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ دبئی پولیس چیف نے سنگین جرائم می مطلوب مجرمان کی گرفتاری میں  اعلی کارکردگی پر انسپکٹر خالد وریاہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ دبئی پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ عبید المری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب اور دبئی پولیس کے درمیان بہترین کوارڈینیشن اور دو طرفہ باہمی تعاون موجود ہے۔ سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے یو اے ای و دیگر ممالک میں مفرور مجرمان کی گرفتاری میں پیشہ ورانہ مہارت پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں منعقدہ ورلڈ پولیس سمٹ 2025ء تقریب میں پنجاب پولیس کے 3 افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کے ذریعے گذشتہ 2 سال میں سنگین جرائم کے مرتکب بیرون ملک مفرور 269 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر534)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 18, 2025