پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس  اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ اے ڈی ریاض الحق کو مہلک مرض کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی غلام مرتضٰی کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد عرفان کو علاج معالجے کی مد میں 01 لاکھ 85 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ ڈی ایس پی محمد ادریس کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبلز اشفاق احمد اور یاسر علی کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ ایس پی لیگل سید حسن محمود، جونیئر کلرک شاہد نذیر، ہیڈ کانسٹیبلز علی احمد اور غازی نصیر احمد کو علاج معالجے کی مد میں 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ سب انسپکٹر ساجد خان، اے ایس آئی اظہر محمود، کانسٹیبلز وسیم جاوید اور سمیع اللہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر533)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 18, 2025