پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لئے، اسلحہ و دیگر سامان برآمد

پنجاب پولیس گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل
پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لئے، اسلحہ و دیگر سامان برآمد،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لیے۔ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 122 ہتھیار اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل فونز، 05 مویشی اور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی جبکہ 321 اشتہاری، 149 عدالتی مفرور اور 68 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 04 زخمی اور 03 کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر532)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 17, 2025