آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 43 پولیس ایتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار روپے کیش انعامات، تعریفی اسناد کی منظوری دے دی، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 43 پولیس ایتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار روپے کیش انعامات، تعریفی اسناد کی منظوری دے دی، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 43 پولیس ایتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ رکرتے ہوئے بتایا کہ انعامات حاصل کرنے والوں میں اتھلیٹس، کوچز، مینیجرزاور کھلاڑی شامل ہیں۔ رواں سال پولیس ایتھلیٹس نے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 18 میڈلز حاصل کیے۔میڈلز جیتنے والوں میں 04 خواتین پولیس ایتھلیٹنس بھی شامل ہیں۔ پولیس ایتھلیٹس نے 03 گولڈ، 04 سلور اور 11 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ پولیس کھلاڑیوں نے باڈی بلڈنگ، گالف ٹورنامنٹ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، جوڈو، ووشو کنگفو اوررسہ کشی میں بھی میڈلز جیتے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔قومی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر531)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 17, 2025