آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن
آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد طارق نے 2024ئ میں کچہ ایریا میں ڈاکو ¶ں کے ساتھ مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہلخانہ میں والدین 02 بھائی اور 03 بہنیں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کو گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد طارق کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد طارق نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر528)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
